قصیم میں ’الطیب الثمار‘ کے عنوان سے زرعی نمائش
ہفتہ 26 جولائی 2025 20:30
زرعی نمائش میں گھیّے کدو کی 150 اقسام رکھی گئیں (فوٹو، ایس پی اے)
قصیم میں’الطیب ثمار‘ کے عنوان سے زرعی نمائش البریدہ کے النخلۃ سینٹر میں منعقد کی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق اس ایونٹ کو قصیم گورنریٹ نے ریجنل چیمبر آف کامرس کے تعاون سے منظم کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں کاشتکار اور زرعی شعبے اور خوراک کے شوقین شرکت کر رہے ہیں۔
جمعرات کو شروع وہونے والی نمائش تین روز تک جاری رہی ۔ جس میں علاقائی اورموسمی زرعی اجناس کی اقسام نمائش میں رکھی گئی ہیں جو قصیم ریجن کی وجۂ شہرت بھی ہیں۔
نمائش میں رکھی جانے والی زرعی اشیا میں تربوز، خربوزے، سٹرا بیری، انگور، انار، آڑو اور انجیر شامل ہیں۔ اس نمائش کی ایک خاص بات یہ ہے کہ گھیّے کی ایک سو پچاس قسمیں لوگوں کو دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
ان میں بڑے بڑے گھیّے بھی ہیں جن کا وزن پانچ سو کلو گرام سے بھی زیادہ ہے۔ اس کا مقصد مقامی کاشتکاروں کی مہارت کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اس ریجن کی زرعی پیداوار کی زرخیزی کو سامنے لانا ہے۔