سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لوجسٹیکل سروسرز انجینئر صالح الجاسر نے حائل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا ۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق دورے میں وزیر کو مسافروں کو فراہم کی جانے خدمات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ہوائی اڈے کے سٹریٹیجک وژن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے حجاج کے لیے شٹل سروس سٹیشن کا دورہ کیا
Node ID: 890695
صالح الجاسر نے ہوائی اڈے کے مختلف ٹرمینلز اور آپریشنل ایریاز کا جائزہ لیا وہاں کام کے طریقوں کی نگرانی کی اور آپریشنل تیاری کو جانچا۔
وزیرِ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کو دی جانے سہولتوں کا جائزہ لیا اور ان خدمات کے بارے میں بذاتِ خود معلومات حاصل کیں جو ہوائی اڈے کے کمپلیکس میں موجود ہیں۔
وزیر صالح الجاسر نے اس بات کو خاص طور پر لوگوں کے سامنے نمایاں کیا کہ حائل کو ایک جامع لوجسٹکس سینٹر بنانے کی کتنی اہمیت ہے کیونکہ یہ شمالی سعودی عرب اور مملکت کے وسطی اور مغربی ایریاز کے درمیان رابطے کا کام کرے گا۔