Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹھیکیدار نئی مشکل میں

ریاض .... سعودی ٹھیکیدار وزارت خزانہ کی جانب سے بقایا جات کی پہلی قسط ملنے کے بعد نئے بحران میں مبتلا ہوگئے۔ الحیاة اخبار کے مطابق متعدد بینکوں نے کمپنیوں کی رقم ریلیز نہیں کی۔ ٹھیکیدار اپنے منصوبوں کے کام نمٹانے کیلئے کوئی فائدہ حاصل نہیں کرسکے۔ ٹھیکیداروں کی قومی کمیٹی کے سربراہ فہد الحمادی نے الحیاة اخبار کو بتایا کہ کئی بینکوں نے وزارت خزانہ سے رقم ملتے ہی ساری قبضے میں کرلی بعض بینکوں نے 90فیصد اپنے ہاتھ میں لے لی۔ 10فیصد ٹھیکیداروں کیلئے چھوڑدی۔ الحمادی نے کہا کہ سعودی بینکوں کا یہ طریقہ کار ترقیاتی عمل کو معطل کرنے کا باعث بنے گا۔ ٹھیکیدار اپنی ذمہ داریا ںپوری نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے بینکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹھیکیداروں سے بقایا جات کی وصولی کے سلسلے میں پالیسی تبدیل کریں۔

شیئر: