مشاعر مقدسہ ترقیاتی امور کی ذمہ دار کمپنی’کدانہ‘ نے وادی منی ، میدان عرفات اورمزدلفہ میں حجاج میں مختلف اشیا تقسیم کرنے کے لیے 70 مراکز قائم کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق حج 2025 کے لیے ’کدانہ‘ ترقیاتی کمپنی کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں فلاحی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں کی سہولت کےلیے ’تقسیم مراکز‘ کی تعمیر کی ہے جہاں اشیا کو بحفاظت رکھنے اورحجاج میں تقسیم کرنے کے انتظامات بہتر طریقے سے کیے جاسکیں گے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر نے مشاعر مقدسہ کا دورہ کیا، حج تیاریوں کا جائزہ
Node ID: 889940 -
کدانہ ترقیاتی کمپنی کا ’مشاعرٹریک‘ فیز ٹو مکمل
Node ID: 890045
کدانہ کمپنی نے فلاحی تنظیم ’ھدیہ الحاج والمعتمر‘، ’سقیا فاونڈیشن‘ و دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط بھی کیے ہیں جن کا مقصد ان فلاحی اداروں کو ایام حج میں ’تقسیم مراکز‘ کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔
فلاحی انجمن ’ھدیہ الحاج‘ کے سی ای او انجینئرترکی الحتیرشی نے بتایا کہ ایام حج میں ادارے کے کارکن حجاج کرام میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں ، کھانے کی اشیا اور دیگر ضروری چیزیں تقسیم کریں گے ۔ اس حوالے سے ادارے نے 200 رضاکاروں کو تربیت بھی فراہم کی ہے ۔
دوسری جانب ’سقیا‘ فاونڈیشن کے سی ای او انجینئرعبدالرحمان الرشود کا کہنا تھا کہ ایام حج میں یومیہ بنیاد پر ’تقسیم مراکز‘ سے 60 سے 90 ہزار ٹھنڈے پانی کی بوتلیں اور 10 ہزار خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے جائیں گے۔