Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ جانے کی کوشش کرنے پر 6 غیرملکی گرفتار

پرمٹ کا مقصد حج امور کو آسان اور محفوظ بنانا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
حج ٹاسک فورس نے وزٹ ویزے پر آنے والے 6 غیرملکیوں کو حج قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ جانے کی کوشش کرنے پرگرفتار کرلیا
اخبار 24 کے مطابق حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مقرر سزا کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہےجہاں انکے خلاف مقدمہ قائم کرکے سزا دی جائے گی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حج ضوابط پرعمل کرنا ہر ایک کےلیے ضروری ہے۔ خلاف ورزی پر مقررہ سزا دی جائے گی۔ وزارت کا مزید کہنا تھا کہ حج ضوابط کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے لاکھوں عازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اورسلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے وزارت داخلہ نے یکم ذی القعدہ سے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کےلیے حج پرمٹ کا اعلان کیا تھا اس ضمن میں کسی بھی ایسے شخص کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے جس کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر کا نہ ہو یا اس کے پاس مکہ مکرمہ میں کام کرنے کا باقاعدہ پرمٹ نہ ہو۔
وزارت داخلہ کی جانب سے مسلسل انتباہ دیا جارہا ہے کہ وہ افراد جو کسی بھی نوعیت کے وزٹ ویزے پر آنے والے کسی شخص کو مکہ لے جانے کی کوشش کریں یا انہیں مکہ مکرمہ میں قیام کی سہولت فراہم کریں وہ قانون شکنی کے مرتکب قرار پائیں گے ۔
وزٹ ویزے پر آنے والوں کو رکھنے والے پرفی فرد 1 لاکھ ریال جرمانہ کا بھی عائد کیا جائے گا جبکہ ایسے شخص کو ملک بدر کرکے مملکت کے لیے بلیک لسٹ بھی کردیا جائے گا۔

شیئر: