Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کی کمنٹری ریڈیو پاکستان سے نشر ہو گی

 
اسلام آباد: ریڈیو پاکستان ، پی ایس ایل 2018 کے تیسرے ایڈیشن کے میچوں کی 11 اسٹیشنوں سے براہ راست کمنٹری نشر کرے گا۔ یہ کمنٹری میڈیم ویو اسٹیشنوں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان ، بہاولپور، حیدرآباد ، پشاور، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسکردو اور گلگت سے نشر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان کا ایف ایم 101 نیٹ ورک بھی اپنی معمول کی نشریات کے دوران تازہ ترین صورتحال براہ راست نشر کرے گا۔تقریباَ ایک ماہ جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کل 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے تمام میچ4 مقامات دبئی، شارجہ،لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

شیئر: