Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 3: پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوں کا اجراءشروع

لاہور:پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سلسلے میں لاہور میں کھیلے جانے والے 2پلے آف میچز کےلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا ہے۔جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پی ایس ایل تھری کے ایڈیشن کے سلسلے میں لاہور میں کھیلے جانے والے 2پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پلے آ ف میچزکے ٹکٹ شائقین نجی کوریئرکمپنی کی برانچزاورآن لائن خرید سکیں گے ۔جس میں سب سے سستا ٹکٹ 1000روپے جبکہ وی آئی پی انکلوژرکے ٹکٹ کی قیمت 6ہزار روپے مقرر کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وی آئی پی ٹکٹ انکلوژر 8ہزار روپے کاتھا۔ لاہورمیں پلے آف میچز 20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ اس لیگ کا آغاز22 فروری سے ہوگا۔ 

شیئر: