ممبئی کادنیا کے امیر ترین شہروں میں 12واں نمبر
ممبئی۔۔۔۔ممبئی نے دنیا کے امیر ترین شہروں میں 12واں مقام حاصل کیا۔ اس کی 950بلین ڈالر کی املاک ہیں۔نیویارک کو اول مقام 3کھرب ڈالر کی وجہ سے حاصل ہوا۔لندن کا دوسرا نمبر ہے جس کی املاک2.7کھر ب ڈالر کی بتائی گئی ہے۔ اس کا انکشاف نیو ورلڈ ویلتھ رپورٹ میں کیا گیا۔ ممبئی آئندہ 10برسوں میں مالداروں کا شہر بن جائیگا۔ایشیا میں ٹوکیو امیر ترین شہر ہے جس کی املاک 2.5کھرب ڈالر ہے۔ دنیا میں ٹوکیو تیسرے نمبر پر ہے۔