Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اشتہارات چسپاں کرنا خلاف قانون،تادیبی کارروائی کی جائے،وزارت بلدیات

 ریاض..... وزارت بلدیات کی جانب سے غیر قانونی اشتہارات چسپاں کرنے پر مکمل پابندی کا اعلان کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پر 500 ریال جرمانہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ۔ سبق نیوز کے مطابق بعض اداروں کی جانب سے مختلف مقامات اور گھروں کے باہر اپنی سروسسز کے اشتہارات چسپاں کئے جاتے ہیں جو قانون شکنی ہے ۔وزارت بلدیات کی جانب سے تمام ریجنل بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہروں میں جہاں جہاں غیر قانونی اشتہارچسپاں کئے گئے ہیں انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔ غیر قانونی اشتہارات شہر کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں جبکہ گھروںپر لگائے جانے والی اشتہاری اسٹیکرز سے گھروں کی دیواریں خراب ہو تی جس کی شکایت گھروں کے مالکان کی جانب سے متعدد بار کی گئی ہے ۔ وزارت بلدیات نے مزید کہا ہے کہ تجارتی ہینڈبلز کی غیر قانونی تقسیم پر بھی پابندی عائد کی جائے ۔ خلاف ورزی کے مرتکب ہو نے والوں کے نیشنل آئی ڈی جبکہ غیر ملکیوں کے اقامہ نمبروں پر چالان کئے جائیں ۔ بعض لوگوں کی جانب سے پرائیویٹ ٹیوشن کے اشتہارات مختلف مقامات پر چسپاں کئے جاتے ہیں جن میں رابطہ کےلئے موبائل نمبر درج ہوتے ہیں ۔ وزارت بلدیات نے تمام ذیلی بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ایسے اشتہارات جن میں ٹیلی فون نمبرز درج ہو ں ان پررابطہ کرکے انہیں جرمانے کے چالان ارسال کئے جائیں تاکہ وہ آئندہ اس سے باز رہیں ۔ بعض اداروں کی جانب سے بینکوں کی اے ٹی ایم پر بھی قرض کے حصول اور اسی قسم کے اشتہارات چسپاں کئے جاتے ہیں جو خلاف ورزی شمارکی جائے گی ۔ 
 

شیئر: