عنیزہ میں ’الغضا فیسٹیول‘ ونٹر ٹور ازم اور تفریح کے ساتھ ورثہ اور فنون یکجا
اتوار 18 جنوری 2026 20:18
فیسٹیول میں 20 سے زیادہ متنوع ایونٹس اور سرگرمیاں شامل ہیں،(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی عنیزہ کمشنری میں’ الغضا فیسٹیول‘ جاری ہے، جس کا اہتمام ٹورازم کو آپریٹیو سوسائٹی نے کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ فیسٹیول سہ پہر تین بجے سے ایک سے رات ایک بجے تک بارہ دن جاری رہے گا۔
یہ فیسٹیول موسم سرما کی سیاحت اور تفریح کے ساتھ ورثے اور فنون کو یکجا کرتا ہے۔
فیسٹیول میں 20 سے زیادہ متنوع ایونٹس اور سرگرمیاں شامل ہیں، جو ہرعمر کے افراد کے لیے ہیں، فیسٹیول کا مقصد سیاحوں کو راغب کرنا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
علاوہ ازیں عنیزہ کمشنری چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تحت ’الحنینی فیسٹیول روایتی پکوان‘ کا دسواں ایڈیشن جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔
عنیزہ کمشنری میں روایتی پکوانوں کے 80 سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں، وزیٹرز کو علاقائی پکوانوں سے متعارف کرایا جارہا ہے۔
فیسٹیول میں وزیٹرز کو الحنینی ( اہل نجد کی مخصوص مٹھائی جو رمضان کا لازمی جزو ہوتی ہے) کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔

حنینی ڈش کی اقسام اور انہیں کس طرح تیار کیا جاتا ہے کے علاوہ اسے پیش کرنے کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
مختلف لوک پروگرام پیش کیے جارہے ہیں جن میں عنیزہ کی تاریخی جھلک نمایاں ہے۔
فیسٹیول کے ذریعے مقامی نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع بھی میسرآ رہے ہیں۔
