Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2025 میں انسانی امداد: مملکت عرب دنیا میں سرفہرست، عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر

 یمن کو مجموعی عالمی امداد کا 49.3 فیصد مملکت نے فراہم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
اقوام متحدہ کی فنانشل ٹریکنگ سروس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’سعودی عرب نے 2025 میں عالمی سطح پرانسانی امداد فراہم کرنے والے ملکوں میں دوسرے جبکہ عرب دنیا میں سرفہرست رہا ہے۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق یمن کو مجموعی امداد کا 49.3 فیصد دیا جبکہ شام کو امداد کی فراہمی میں دوسرے نمبر پر رہا۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلی اورایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہا کہ’ انسانی ہمدردی کی کوششوں میں سعودی عرب کی قیادت سخاوت اور انسانی وقار کو ترجیح دینے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔‘
’مملکت کی اعلی قیادت کی جانب سے انسانی بنیادوں پر عالمی سطح  پر فلاحی کا مثالی طریقے سے انجام دیے جاتے ہیں جس کے تحت مختلف ممالک میں ضرورت مندوں کی بلا تفریق مدد کی جاتی ہے۔‘
 ڈاکٹر الربیعہ نے مزید کہا’ مملکت، فلاحی کاموں کے حوالے سے فراخدلی کا مستقل ذریعہ اور خیرسگالی کا مینار ہے، جو سعودی قیادت کی رہنمائی اور ہدایات پر دنیا بھر میں ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے‘۔
یاد رہے مملکت نے اب تک 173 ممالک میں7 ہزار 983 پروجیکٹ مکمل کیے،141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔
 سعودی وژن 2030 کے اہداف میں بین الاقوامی سطح پر ضرورت مند ممالک کو امداد فراہم شامل ہے۔ ترقیاتی و فلاحی منصوبے بھی اس امداد کا حصہ ہیں۔
اس مستقل عزم نے دنیا کے سب سے بڑے عطیہ دینے والے ملکوں میں مملکت کی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔

 

شیئر: