Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزائر فرسان میں القندل کے جنگلات ’آئل پینٹنگ کی طرح دِکھتے ہیں‘

جزائرفرسان میں ‘القندل کے جنگلات‘ جو میرین لائف کی وجہ سے مشہور ہیں، ان دنوں وزیٹرز میں مقبول ہیں۔
موسم سرما کے خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھانے کے لیے وزیٹرز کی بڑی تعداد نے تعطیلات کے دوران یہاں کا رخ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق القندل کا مقام جزائرفرسان میں گھنے درختوں میں گھرا ہے، اطراف میں صاف پانی کی گزرگاہیں ہیں جس سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

جزیرے پر مینگرووز کے درخت بکثرت پائے جاتے ہیں۔ یہاں کے خوبصورت مناظر ایک آئل پینٹنگ کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔
جزیرہ فرسان پر آنے والے وزیٹرز چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آبی گزرگاہوں سے گزرتے ہیں اور منفرد نظاروں کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے ہیں۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا ’تعطیلات کے دوران جزیرے کی سیاحت میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔ یہاں آنے والے وزیٹرز کشتیوں کی سیر ضرور کرتے ہیں۔‘
جزائر فرسان ایک مثالی تفریحی مقام ہے جو اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے مشہور ہے، یہاں مختلف ملکوں سے سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

واضح رہے جزائر فرسان سعودی عرب کے سب سے اہم قدرتی خزانوں میں سے ایک ہیں اور یہ تقریبا 200 مختلف سائز کے جزائر پر مشتمل ہے۔
جزائر فرسان، مملکت کے کل ایک ہزار 285 جزیروں کا 15.6 فیصد ہیں اور 600 مربع کلو میٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہے۔

 

شیئر: