Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی صحت و صفائی

ٹماٹر کا رس ملنے سے جلد پر موجود معمولی سوزش ختم ہو جاتی ہے .
انڈے کی سفیدی چہرے کے لئے بہترین ماسک ہے .  ایک انڈے کی سفیدی زردی سے علیحدہ کرکے چہرے پر پندرہ منٹ کیلئے لگا ئیں  . اس کی مدد سے چہرے کی جلد ٹائٹ ہو جائے گی .
چہرے کی جلد کی صفائی کے لیے چہرے پر موجود مساموں کا صاف ہونا ضروری ہے .  اس کے لیے شہد  میں  پسی ہوئی چینی اور زیتون کا تیل ملا کر مساج کریں چہرہ صاف اور جلد چمکدار ہوجائے گی .
چہرے پر سے داغ دھبے دور کرنے کے لیے شہد کو لوبان کے تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کریں.
ایکنی کیلئے شہد اور جائفل کا مرکب مفید ثابت ہوتا ہے .
اگر چہرے کے مسام بہت بڑے ہو گئے ہوں  تو شہد اور سیب کا سرکہ ملا کر چہرے کی جلد پر استعمال کریں .
تازہ دودھ سے چند دن مسلسل منہ دھوئیں رنگت نکھر جائے گی .
پودینے کے پتے ابال کر ٹھنڈا کرلیں روزانہ نہار منہ ایک چوتھائی پیالی پیئیں جلد قدرتی طور پر دلکش ہو جائے گی .

شیئر: