Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں فضائی آلودگی سے نمٹنے میں پیشرفت

بیجنگ۔۔۔چین کی وزارت ماحولیاتی تحفظ نے کہا ہے کہ گزشتہ  برسوں کی کوششوں سے چین میں فضائی آلودگی سے نمٹنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔پورے ملک میں فضائی معیار مجموعی طور پر بہتر ہو رہا ہے اور فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لائحہ عمل کے تمام اہداف کو پورا کیا گیا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے 2013ء میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا لائحہ عمل جاری کیا جسے سنگ میل تصور کیا جاتا ہے۔وزارت ماحولیاتی تحفظ نے کہا کہ 5برسوں میں چین نے پسماندہ پیداواری صلاحیت کو ترک کرنے اور صاف شفاف توانائی کے استعمال کو فروغ دیا ہے۔کوئلے کے استعمال پر کنٹرول پر زور دیا جا رہا ہے اور سیمنٹ ،پیٹرو کیمیکل سمیت اہم صنعتوں کی بہتری کو فروغ  دینے کے ساتھ ساتھ فضائی ماحول کی نگرانی اور کنٹرول کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
 

شیئر: