Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوسین بولٹ فٹبال کے فلاحی میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت کرینگے

 
مانچسٹر:8اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے جمیکا کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ ریٹائر منٹ کے بعد فٹبال یا کرکٹ میں اپنے جوہر دکھانے کی باتیں کررہے تھے اور ان کی ایک تمنا پوری ہو رہی ہے۔ وہ کپتان کی حیثیت سے فٹبال میچ کھیلیں گے۔10جون کو اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں فٹبال کا فلاحی میچ ہو نے والا ہے جس میں سابق عالی ایتھلیٹ یوسین بولٹ ورلڈ الیون کی قیادت کرتے ہوئے انگلینڈ الیون کے خلاف کھیلیں گے۔ انگلش ٹیم کے کپتان معروف گلوکار روبی ولیمز ہوں گے ۔ یہ فلاحی میچ بچوں کیلئے بین الاقوامی فنڈ کی تنظیم یونیسیف کےلئے کھیلا جائے گا۔ یوسین بولٹ نے اس حوالے سے اعلان سے قبل ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ایک فٹبال کلب کے ساتھ معاہدہ کررہے ہیں تو اکثر لوگوں کا خیال یہی تھا کہ شاید وہ اپنے پسندیدہ کلب مانچسٹر یونا ئیٹڈ کا حصہ بن رہے ہیں لیکن بولٹ اصل بات بتا دی کہ وہ یونیسیف کیلئے امدادی میچ میں حصہ لے رہے ہیں۔یہ سالانہ میچ ان کے پسندیدہ کلب کے ہوم گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں کا اعلان جلدہوگا جو زیادہ تر شوبز اسٹارز اور معروف فٹبالرز پر مشتمل ہوں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کو میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آنے کیلئے راغب کیا جاسکے۔

شیئر: