Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر کسی بھی شخص کو بدنام کرنا جرم

ریاض..... پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیاہے کہ کسی بھی شخص کو بدنام کرنا اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ذریعے سے اسے کسی پروگرام ، کسی وڈیو کلپ او رکسی تبصرے کے ذریعے نقصان پہنچانے پر سزا مقرر ہے۔یہ اطلاعاتی جرم شمار کیا جاتا ہے۔ اس پر 5برس قید اور 30لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ ملکی نظام کو نقصان پہنچانا یا انٹرنیٹ کے ذریعے کسی بھی انسان کی نجی زندگی کے تقدس کو پامال کرنا قابل سزا جرم ہے۔ اس پر قید اور جرمانہ ہوگا۔ پبلک پراسیکیوشن کا کہناہے کہ بعض لوگ ملکی نظام یا مذہبی اقدار یا سماجی آداب یا نجی زندگی کے تقدس کو پامال کرنے میں ادنی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے اور وہ انٹرنیٹ کے ذریعے افواہیں پھیلا کر اس قسم کی حرکتیں کررہے ہیں جس پر وہ قید اورجرمانے کے سزا وار ہونگے۔

شیئر: