Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا ریاض میں ترکیہ کے صدر کا خیرمقدم

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو ریاض کے قصر الیمامہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق قصر الیمامہ پہنچنے پر ترکیہ کے صدر کے لیے سرکاری استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
بعد ازاں سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر نے باضابطہ ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کے امکانات، تعاون کے راستوں اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، ریاص ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز، وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر وزرا اور شاہی شخصیات بھی موجود تھیں۔
قبل ازیں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان دارالحکومت ریاض پہنچے تو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقعے پر ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، وزیر تجارت ماجد القصبی اور دیگر سینیئر حکام بھی موجود تھے۔

 

شیئر: