سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور روس کے تعلقات کا جائزہ لیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے شعبوں اور ان کی سپورٹ اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات کی گئی۔