Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سعودی سفیر نے برطانیہ کے کنگ چارلس کو اسناد سفارت پیش کیں

سعودی سفیر نے سعودی قیادت کی جانب سے کنگ چارلس کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔(فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب کے نئے سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز نے لندن میں سینٹ جیمز پیلس میں برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کو اسناد سفارت پیش کیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر نے ملاقات میں سعودی قیادت کی جانب سے کنگ چارلس کو تہنیتی پیغام پہنچایا، برطانوی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کنگ چارلس نے بھی سعودی قیادت کی تہنیتی پیغام دیا، سعودی عرب اور اس کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔
یاد رہے برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر کو مارچ 2025 میں سعودی وزارت خارجہ میں مشیر مقررکیے جانے کے بعد نئے سفیر کا تقرر کیا گیا تھا۔

 

شیئر: