Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کی صحت و خوبصورتی کاراز

سیب کا سرکہ  تباہ شدہ بالوں میں زندگی واپس لانے کے لیے بہترین گھریلو نسخہ ہے  . ایک چائے کاچمچ سیب کا سرکہ ،  دو چائے کے چمچ زیتون کا تیل اور تین انڈوں کی سفیدی مکس کرکے اپنے بالوں پر اس کی مالش کریں اس کے بعد اپنے بالوں کو کسی بھی چیز سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر شیمپو سے دھولیں ۔
بالوں کو مطلوبہ مقدار میں پروٹین فراہم کرنے کے لیے ایک انڈے کو کچھ مقدار میں شیمپو میں ملا کر بالوں پر لگائیں پانچ منٹ بعد بال دھو لیں یہ بالوں  کو پروٹین مہیا کر کے  انہیں بہتر کرنے میں مدد د ے گا۔
اسی طرح اگر آپ کے بال ہلکے ہیں تو آپ کے بالوں کے لئے ناریل کے تیل کا استعمال بہترین ہے ۔اپنے بالوں پر کچھ مقدار میں ناریل کا تیل لگائیں اور پھر کوئی پلاسٹک کی تھیلی سر پر چڑھا کر گرم تولیے سے بالوں کو ڈھانپ لیں اور پھر آدھے گھنٹے بعد بالوں کو شیمپو کر لیں . یہ آسان گھریلو نسخے آپ کے بالوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے میں مدد دیں گے . 

شیئر: