گورنر قصیم نے غلطی سے میت حوالے کرنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا
جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:40
’واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت جاری کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قصیم کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے الرس کے سرکاری ہسپتال میں غلطی سے کسی اور کی میت حوالے کئے جانے کے واقعے کی تفتیش کی ہدایت جاری کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گورنر قصیم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ واقعے سے متعلق نتائج جلد از جلد پیش کئے جائیں۔
گونر شہزادہ فیصل بن مشعل نے زور دیا کہ جو لوگ اس معاملے میں کوتاہی کے مرتکب پائے جائیں ان کا احتساب نظام و ضوابط کے مطابق کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔
مزید برآں انہوں نے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کے حقوق سے متعلق تمام طبی اور انتظامی کارروائیوں میں اعلیٰ ترین معیارِ درستگی اور ذمہ داری کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔