Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمر میک اپ ‎

موسمِ سرما کے مقابلے میں سمر میک اپ بہت مختلف ہوتا ہے اور قدرے مشکل بھی ۔کیونکہ گرمیوں میں  پسینہ آنے کے باعث بیس جلد ہی بہہ جاتی ہے لہذا اسے چہرے پرٹھہرانا خاصا مشکل کام ہے۔خصوصاً  آئلی اسکن والی خواتین اکثر اس مشکل سے دوچارہوتی ہیں ۔گرمی کے موسم میں  چہرے پر “بیس”لگانے سے پہلے برف کے ٹکرے سےچہرے کا ہلکا سا مساج کر لیں۔اسطرح پسینہ آنے کے باوجود  بیس چہرے پر زیادہ دیر تک ٹھہر سکتی ہے ۔ برف کے مساج سے جھریوں زدہ اور لٹکی ہوئی جلد کو ٹائٹ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے .   گرمیوں میں آپ کے چہرے پر بیس ٹھہر جائے تو سمجھ لیں  کہ ستر فی صد میک اپ مکمل ہو گیا ہے۔بیس کے انتخاب میں اپنی جلد کی رنگت کا خاص خیال رکھیں اور ہمیشہ اپنی جلد کی قدرتی رنگت سے ملتی جلتی معیاری  بیس ہی استعمال کریں۔سمر میک اپ میں کریمی فاؤنڈیشن اور لیکوئیڈ بیس  لگانا بھی چھوڑ دیں اس کی جگہ سن بلاک کے ساتھ چہرے پر منرل فاؤنڈیشن اپلائی  کریں۔اس کے علاوہ ہلکا سا فیس پاؤڈر بھی لگا لیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں