Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریمیئر لیگ:مصری فٹبالر محمد صلاح سیزن میں پھر بہترین فٹبالر

 
لندن:مصری فٹبالر محمد صلاح نے لیور پول کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے پہلے سیزن میں دوسری مرتبہ بہترین فٹبالر کا ایوارڈجیت لیا ہے۔ انگلش کلب کےلئے اس سیزن میں ریکارڈ 32گول کرنے والے محمد صلاح اس سے پہلے نومبر 2017میں بھی پریمیئر لیگ کے بہترین فٹبالر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔کلب کےلئے مصری فٹبالر گولز اور ریکارڈز کا سلسلہ فروری میں بھی جاری رہا اور کلب کےلئے ایک سیزن میں زیادہ اور تیزترین 25اور30گولز کا ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد محمد صلاح کا کہنا تھا کہ کامیابی ساتھی کھلاڑیوں کے تعاون اور کوچ کی رہنمائی کے بغیر ممکن نہیں ،میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔دوبارہ یہ ایوارڈ حاصل کرنا بڑا اعزاز ہے۔محمد صلاح سیزن میں پریمیئر لیگ کے مشترکہ ٹاپ اسکورر بھی ہیں ،انہوں نے24گول کئے ہیں جبکہ ٹوٹنہم کے ہیری کین بھی ان کے ساتھ ہیں۔

شیئر: