Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع

لکھنو.... سیتا پور  میں گرمی کی شروعات کے ساتھ لوگوں کی قسمت میں اندھیرا شروع ہو گیا ہے ۔ شام ہوتے ہی روزانہ بجلی گل ہونے لگی ہے ۔ عوام اندھیرے میں زندگی جینے کو مجبور ہیں ۔ کہنے کو تو بار بار بجلی محکمہ روسٹر مقرر کر تا ہے مگر ہو تا کچھ اور ہے ۔ روسٹر کی تعمیل بجلی محکمہ کے افسر نہیں کر تے ۔ پورا دن آگے پیچھے روسٹنگ کر تے ہیں اور بجلی کی کمی کا رونا روتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ سپلائی اوپر سے نہیںآتی اس لئے ہم مجبور ہیں  لیکن ایک بات خصوصی طور سے دیکھی جاتی ہے کہ خاص مو قعوں پر وی آئی پی وزراء کے آنے پر شہر بجلی سے جگمگانے لگتا ہے اور ان کے جاتے ہی بجلی کی قلت شروع ہو جاتی ہے ۔ گرمی کے بڑھتے درجہ حرارت پر کٹوتی کے روسٹر کے بارے میں انجینئر ، ایس ڈی او ٹائون ، اور جے ای تک کچھ بو لنا مناسب نہیں سمجھتے کہ بجلی سپلائی کا حال اتنا برا کیوں ہے ۔ چاہے تاجر یا کسان سبھی کو بجلی دقت دے رہی ہے ۔ ہائی اسکول اورانٹر کے امتحان کے درمیان ہو رہی بجلی کٹوتی سے طلباء کو کافی دشواریوں کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔ طلباء کو صبح دونوں پریشانیوں سے جوجھنا پڑ تاہے ۔ 

شیئر: