Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سربند ڈبے جس میں مختلف اشیائے خورونوش برسوں تک محفوظ رہیں گی

لندن .... کہتے ہیں کہ عقلمند انسان وہی ہے جو برے دنوں کیلئے خود کو تیار رکھے اور یہی وہ خیال ہے جس کے پیش نظر اشیائے خورونوش تیار کرنے والی مشہور کمپنی کوسٹکو نے برے دنوں کیلئے اشیائے خورونوش کے ایسے سربند ڈبے تیار کئے ہیں جو 25سال تک خراب نہیں ہونگے اور جن سے پورے خاندان کی کفالت ہوسکے گی۔ واضح ہو کہ یہ کمپنی جو اپنی تیار کردہ اشیاءکی مناسب قیمت کی وجہ سے کوسٹکو کے نام سے مشہور ہوئی ہے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈبے ایک ہزار ڈالر سے 6ہزار ڈالر تک میں خریدے جاسکتے ہیں۔ ان ڈبوں میں خشک میوہ جات اور خشک کی ہوئی دیگر چیزو ںکے علاوہ ایسی چیزیں بھی شامل ہیں جن سے رطوبت ختم کردی جاتی ہے اور جو زیادہ عرصے تک قابل استعمال رہتی ہیں جبکہ اس میں اسٹینفورڈ قسم کی چیزیں شامل ہیں جنہیں انسان بوقت ضرورت منٹوں میں تیار کرسکتا ہے۔ کمپنی کا کہناہے کہ اس نے ان اشیاءکے استعمال کی قابل مدت 25سال بیان کی ہے جبکہ حقیقت میں یہ 30سال تک کارآمد ہوسکتی ہیں۔ ان کی خریداری کرنے والوں کواشیائے خورونوش کے 600ڈبے ملیں گے جو 36000 افراد کیلئے کھانا ہوگا۔ لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ اتنے طویل عرصے تک چیزوں کو محفوظ رکھنے کا کام بیحد مشکل ہے مگر اس کی تیاری کرتے وقت ان دنوں کو پیش نظر رکھا گیا ہے جب دنیا تباہی سے دوچار ہوگی اور انسان کے زندہ رہنے کیلئے ملنے والا کھانا نایاب ہوجائیگا۔ محفوظ کردہ چیزوں میں کیلے، دودھ،چاول، بینز، بروکولی، اسٹرابری وغیرہ شامل ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کے اندر پنیر کا پاﺅڈر بھی رکھا گیا ہے۔ واضح ہو کہ کمپنی گزشتہ سال سے ایسی بات ساری چیزیں بازار میں لاچکی ہے جو ایک طویل مدت تک قابل استعمال رہ سکیں گی۔ اپنی ویب سائٹ پر کوسٹکو کا کہناہے کہ یہ محفوظ کردہ چیزیں صرف پیٹ بھرنے کیلئے نہیں ہونگی بلکہ ان میں لطف بھی ہوگاا ور لوگ مزے کے ساتھ انہیں کھاسکیں گے۔6ہزار ڈالر میں دستیاب ڈبوں کا مجموعی وزن 1800پاﺅنڈ ہے اور اگر ایک کے اوپر ایک کو رکھا جائے تو اسکی لمبائی 6فٹ تک ہوسکتی ہے۔

شیئر: