Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی دستاویزات میں رد و بدل پر شہریوں کا مظاہرہ

ٹوکیو ۔۔۔ جاپان کی وزارتِ خزانہ کی جانب سے  دستاویزات میں رد و بدل کے اعتراف  پر لوگوں  نے  مظاہرہ کیا ہے۔ ٹوکیو میں پارلیمان کی عمارت کے سامنے  سیکڑوں افراد نے  وزارت خزانہ کی جانب سے سرکاری اراضی کی فروخت کی متنازع دستاویزار میں ردوبدل کے اقرار کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرے کا اہتمام شہریوں کے ایک گروپ نے کیا ۔ گروپ کے مطابق حزب مخالف کی جماعت کے اراکین  بھی اس  مظاہرے میں شریک تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے  شفافیت کے حق میں نعرے  بھی لگائے۔
 

شیئر: