Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ایس ریلیف کی جانب سے غزہ کی پٹی میں معاشی خودمختاری کا پروجیکٹ جاری

پروگرامز شرکاء کو سیکھنے کے مرحلے سے عملی کام اور پیداوار کی طرف گامزن کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) نے غزہ کی پٹی میں سب سے زیادہ متاثرہ طبقوں اور معذور افراد کے لیے اپنے معاشی خودمختاری کے پروجیکٹ پر عمل درآمد جاری رکھا ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق تربیت حاصل کرنے والے افراد نے درزی کے کام، حجامت، خواتین کی بیوٹی سروسز، دستکاری، ترجمہ اور فری لانسنگ کے علاوہ بنیادی لائف سکلز (ہنر) جیسے مختلف شعبوں میں عملی مہارتیں حاصل کرنے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔
یہ پروگرامز شرکاء کو سیکھنے کے مرحلے سے عملی کام اور پیداوار کی طرف گامزن کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
مستفید ہونے والے افراد نے مملکت کی نمائندگی کرنے اور کے ایس ریلیف کے جانب سے تعاون اور خودمختاری کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اس پروجیکٹ نے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور روزگار و پیداوار کے نئے راستے کھولنے میں مدد کی ہے، جس سے وہ مشکل معاشی حالات کا مقابلہ کرنے، اپنی نئی مہارتوں کو حقیقی مواقع میں بدلنے، اپنے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔
 

پروجیکٹ کا مقصد آٹھ مختلف پیشہ ورانہ اور ڈیجیٹل شعبوں میں تقریباً 130 گھنٹوں کے خصوصی تربیتی پروگراموں کے ذریعے ایک ہزار سے زائد افراد کو تربیت دینا ہے۔ تربیت مکمل کرنے پر، تمام شرکاء کو ڈپلومہ سرٹیفکیٹ اور ان کے شعبے سے متعلق پیشہ ورانہ ٹول کٹ (سامان) دی جائے گی تاکہ انہیں برسرِ روزگار ہونے میں مدد مل سکے۔
 

یہ پروجیکٹ سعودی عرب کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو وہ کے ایس ریلیف کے ذریعے غزہ کی پٹی میں انتہائی ضرورت مند افراد کی مدد کرنے اور تربیت، بحالی و خود مختاری کے پروگراموں کے ذریعے معاشی اور انسانی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کر رہا ہے۔
 

 

شیئر: