Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام ’جناح ون‘ طے، ’یہ قائد اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے‘

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کو ’جناح-1‘ کا نام دینے والے نوجوان کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔
 17 سالہ بارہویں جماعت کے طالب علم طیب کریم خان نے یہ نام تجویز کیا، جو اب 2029 میں چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والے پاکستان کے پہلے قمری روور کی شناخت بن چکا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ’جناح‘ نام صرف طیب کریم نے نہیں بلکہ سات افراد نے تجویز کیا تھا۔ سپارکو نے ان ساتوں امیدواروں کو اسلام آباد بلایا اور فاتح کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کی، جس میں طیب کریم کامیاب قرار پائے۔ طیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام آتے ہی قائداعظم محمد علی جناح کا نام ذہن میں آتا ہے، اسی لیے وہ چاہتے تھے کہ ملک کی اس تاریخی خلائی پیش رفت کے ساتھ بھی بانیِ پاکستان کا نام جڑا ہو۔ تفصیل اردو نیوز کے نامہ نگار صالح سفیر عباسی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں
 

شیئر: