Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی نے سائنس کانگریس کا افتتاح کیا

نئی دہلی.... وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو منی پور یونیورسٹی میں 105ویں انڈین سائنس کانگریس  کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سوال کیا کہ ”کیا ملک میں ہم اپنے بچوں کو سائنس سے روشناس کرانے کیلئے مطلوبہ کام کررہے ہیں؟“وزیراعظم نے سائنسدانوں سے تحقیق اور ترقی پر زور دینے اور زندگی کو آسان بنانے والی چیزوں کو ایجاد کرنے کی اپیل بھی کی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ امپھال میں دوسری بار سائنس کانگریس کا انعقاد خطہ میں سائنس کے فروغ کے جذبہ کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے سائنسی معلومات سے آگاہ کرنے کےلئے دسویں، گیارہویں، اور بارہویں جماعت کے 100 طلبا ءکےساتھ سائنسدانوں کو ہر سال 100 گھنٹہ صرف کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ”سائنسی اور سماجی ذمہ داریاں وقت کی اہم ضرورت ہیں“۔

شیئر: