Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’انٹرنیشنل فلم تنقیدی کانفرنس‘ کی میزبانی

 تنقیدی کانفرنس کے پچھلے ایڈیشن میں 10 ہزار افراد شریک ہوئے تھے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فلم کمیشن نے ریاض میں ’انٹرنیشنل فلم تنقیدی کانفرنس‘ کے آخری سیشن کی میزبانی کی ہے۔
کانفرنس میں سعودی عرب اور بیرون ملک سے ممتاز ناقدین، فلم میکرز اکیڈمکس کے ایک گروپ کو جمع کیا گیا تاکہ مملکت میں تنقیدی منظر نامے کو مزید تقویت دینے اور سینما مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔
ریاض میں ہونے والے تیسرے اور آخری فورم میں سینما اور جگہ کے مابین اہم تعلق پر فوکس کیا گیا۔
یاد رہے اس سے قبل عسیر اور قطیف میں ایسے فورمز کا انعقاد کیا جا چکا ہے، اس کم مقصد مملکت کی ثقافتی شناخت کو آگے بڑھانے کی حکمتِ عملی کے طور پر، فلم  کی تنقید کو فروغ دینا ہے۔
کانفرنس کے تین روزہ ثقافتی پروگرام میں ڈائیلاگ سیشنز، پریزنٹیشنز، ماسٹر کلاسز اور فلم سکریننگ نمائش شامل ہیں۔

اس میں دنیا بھر کے 30 سے زیادہ سپیکرز اور فلم ایکسپرٹ شامل ہیں جو سینما میں جگہ کی موجودگی کو ایک ویژول اور کلچر سپیس کے طور پر تلاش کریں گے جو شناخت، یادداشت اور سماجی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
’انٹرنیشنل فلم تنقیدی کانفرنس‘ کے جنرل سپروائزرمشاری الخیاط  کا کہنا ہے کہ ایک مستحکم قومی انڈسٹری تنقید کے بغیر نامکمل کہلائے گی کیونکہ تنقید، نظر آنے والے منظر کے پیچھے کے عوامل کا جائزہ لیتی ہے اور تصویری مفہوم کے معانی کھول کر بتاتی ہے۔
واضح رہے کہ تنقیدی کانفرنس کے گزشتہ ایڈیشن میں 10 ہزار افراد شریک ہوئے تھے اور30 ممالک سے 42 مقررین نے اس موقع پرخطاب کیا تھا۔
یہ فورمز،عالمی سنیما سے متعلق مکالمے کے لیے ایک رہنما پلیٹ فارم کے طور پر مملکت کی حیثیت کو مضبوط بناتے ہیں۔

 

شیئر: