Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد اور تلنگانہ میں بارش ، چند دیہات میں کہر، حد نگاہ کم ہوگئی

حیدرآباد.... تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ منڈل سمیت بعض دیہات میں ہفتہ کی صبح شدید کہر تھی ۔گزشتہ شب ضلع نظام آبادمیں بے موسم بارش ہوئی تھی اور کل صبح کہر کی گھنی چادر دیکھی گئی۔اس گھنی چادر نے شاہراہوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں گاڑی سواروںکو کافی مشکلات کا سامناکرناپڑا۔کئی شاہراہوں پر صبح کے اوقات میں گاڑی سواروں نے اپنی گاڑیوں کی  ہیڈ لائٹس جلائیں۔کہر اتنی شدید تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑیاں نظر نہیں آرہی تھیں۔تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میںبھی ایسی ہی صورتحال دیکھی گئی۔ دریں اثناء تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بے موسم بارش ہوئی جس سے مارکیٹ یارڈ میں رکھی گئی مرچ اور کپاس کو کافی نقصان ہوا۔عادل آباد، نظام آباد، آصف آباد، نرمل، خانہ پور،کریم نگر،جگتیال،کڑم،میٹ پلی کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی بارش کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ آم کی فصل کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے۔ بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا جبکہ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔سکندرآباد کے نریڈ میٹ،کشائی گوڑہ،ای سی آئی ایل، حیدرآباد کے بالا پور،چندرائن گٹہ، کوٹھی،چارد گھاٹ، دلسکھ نگر اور دیگر علاقوں میں ہلکی  بارش ہوئی۔

شیئر: