Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہری مرچ میں موجودقدرتی اجزاء انسانی صحت کیلئے مفید

 لندن .... ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہری مرچ میں پائے جانے والے قدرتی اجزاءآنکھوں کے تحفظ ،انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے استحکام، کھانسی اور پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ہری مرچ بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے کیونکہ سبز مرچ میں وٹامن سی،اے،بی 6،آئرن ،کاپر،پوٹاشیم سمیت پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں۔ ہری مرچ کے استعمال سے آنکھوں کے تحفظ سمیت بینائی کو بہتربنایا جاسکتا ہے جبکہ یہ جلد کے تحفظ اور انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بھی بناتی ہے اس کے علاوہ بڑھتی عمرکے اثرات کوکم کرنے اور انسانی جسم میں موجود زہریلے مادوں کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ہری مرچ انسان کیلئے قدرت کا بہترین تحفہ ہے اوراس میں پائے جانے والے قدرتی اجزاء انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں۔

 

شیئر: