Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما کی مناسبت سے لباس کا انتخاب

 گرمی سے بچاؤ کے لیے لباس کی رنگت بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے . کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ بعض رنگ پہن کر آپ خود کو ٹھنڈا اور بعض کو پہن کر آپ  گرم محسوس کرتی ہیں؟ان سب باتوں کا تعلق رنگوں کی خصوصیات سے ہے۔معروف ڈریس ڈیزائنر شمسہ ہاشوانی کا گرمیوں کے ملبوسات سے متعلق کہنا ہے کہ گرمیوں میں صرف ہلکے رنگ کے ملبوسات ہی زیادہ اچھے لگتے ہیں، میں خود بھی اپنے ڈیزائنز میں یہی بات مدنظر رکھتی ہوں کہ جوڑا خریدار کو دیکھ کر ڈیزائن کیا جائے، ہلکے رنگ کے ساتھ ہلکی سی کڑھائی کا جوڑا ایسا ہو جو خواتین ڈنر، شادی اور مختلف تقریبات میں بھی پہن سکیں۔ 
پاکستان میں چونکہ  موسم گرما بہت طویل ہوتا ہے اس لیے خواتین کو چاہیے کہ وہ صرف موسم کی مناسبت کے ساتھ تیارکردہ ملبوسات زیب تن کریں جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہوں۔معروف انٹرنیشنل ڈیزائنر  سیلینا اولیوا موسم گرما میں پہنے جانے والے رنگوں کے لئے ہلکا سبز ، ہلکا نیلا ، ہلکا گلابی    اور وائلٹ جیسے ہلکے رنگوں کے انتخاب پر زور دیتی نظر آتی ہیں ۔
 اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ گرمیوں میں ہمیشہ ہلکے پھلکے ڈیزائن اور ہلکے پرنٹ کا انتخاب کریں .   سردیوں میں ہیوی ڈیزائننگ ہو سکتی ہے مگر کپڑے اور مٹیریل کا انتخاب آپ پر منحصر ہے آپ چاہیں تو پھولدار کپڑے کا انتخاب کریں ڈیجیٹل یا پھر سادہ قمیض پر ڈیزائن کریں ،مگر ہمیشہ وہ انتخاب کریں جو آپ کو باوقار ظاہر کرے .  موٹاپے کو کم ظاہر کرنے اور چھوٹے قد کو بڑا ظاہر کرنے کیلئے سٹریٹ لائنز والے ملبوسات موزوں رہتے ہیں اور دبلے پتلے لمبے قد کیلئے ٹیڑھی لائنز اور ڈاٹس والے ڈیزائن بہتر ہیں ،اگر آپ کو کپڑوں کے رنگوں اور ڈیزائن کے انتخاب میں مشکل ہو رہی ہو تو آپ کسی اچھی ڈیزائنر سے مشورہ کریں یا اپنی کلیکشن اچھی بوتیک سے کریں ۔

شیئر: