Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی خرابی دور کرنے والی دوا آخر کار کارگرہوگئی

ناٹنگھم..... یہاں رہنے والی 24سالہ خاتون یاسمین رﺅف کے چہرے پر بے شمار تل اور بے شمار داغ دھبے ابھر آئے تھے جس کا انہوں نے بہت علاج بھی کرایا مگر فوری طور پر کوئی فائدہ نظر نہیں آیا تو ایسے لمحات بھی آئے جب انہوں نے خودکشی کا بھی سوچا مگر پھر دوسرے لوگوں کے حوصلہ دینے سے وہ اپنے اس انتہائی اقدام سے دور رہیں۔ یاسمین کا کہنا ہے کہ اپنی جلد کی حالت بہتر بنانے کیلئے وہ 15سال کی عمر سے 21سال تک مختلف دوائیں استعمال کیں۔ پھر کسی نے رواکو ٹین نامی دوا تجویز کی تو جلد میں کچھ افاقہ ہوا لیکن الجھنیں اور ذہنی پریشانیاں بڑھ گئیں۔ اب یاسمین نے اپنی حالت بہتر بنانے کیلئے گزشتہ 3سال سے اپنا علاج خود ہی شروع کردیا ہے ا ور آن لائن پر دستیاب نسخوں میں سے اپنے لئے کارگر نسخوں کا انتخاب کرکے اپنی کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار بھی کیا۔اب بہت سے لوگ جنہیں جلدی امراض ہیں اپنی حالت بہتر بنانے کیلئے یاسمین سے باقاعدہ صلاح مشورہ کرتے ہیں اور انہیں فائدہ بھی ہوتا ہے۔

شیئر: