Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلاشی کیلئے ایئر ہوسٹس کے کپڑے اتروالئے

نئی دہلی۔۔۔۔۔ چین میں اسپائس جیٹ کی ایئر ہوسٹس کا وڈیو وائرل ہوگیا جس میں وہ ایئر لائنز پر اپنے کپڑے اتار کر تلاشی لینے کا الزام لگا رہی ہیں جبکہ ایئر لائنز نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ فلائٹ انچارج نے کہا کہ ہوائی جہاز سے اترنے کے بعد شبہ کی بنیاد پر اس کی تلاشی لی گئی کیونکہ وہ پروازمیں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سامان کی فروخت سے ہونیوالی آمدنی میں خوردبرد کررہی تھی۔اسپائس جیٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کی سیکیورٹی ٹیموں نے حفاظتی انتظامات کے تحت گزشتہ شب فضائی میزبانوں کے کپڑوں کی تلاشی سرسری انداز سے کی تاہم کپڑے اتار کر تلاشی لینے کے الزام کو خار ج کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -حکمراں جماعت کی کچھ تنظیمیں امبیڈکر کے مجسمے توڑ رہی ہیں، اکھلیش

شیئر: