Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلت جوڑے نے اسلام قبول کرنے کا عندیہ دیدیا

کانپور۔۔۔۔ کانپور میں دلت جوڑے نے مذہبی تقریب میں حصہ لینے سے روکے جانے پر اونچی ذات کے ہندو ؤں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اسلام قبول کرنے کا عندیادیدیا۔ڈی آئی جی رتن کانت پانڈے نے بتایا کہ رسول آباد تھانہ حلقے کے نارخورد گائوں میں رہنے والی جیہ دیوی نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز مذہبی تقریب کے دوران رسومات ادا کرنے سے روک دیا اورملزمان چندرشیکھر اجے روہت ، امبیکا وغیرہ بدزبانی پر اتر آئے۔ اس معاملے میں جیہ دیوی نے ملزمان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی ۔
مزید پڑھیں:- - - - -ممبئی: لاکھوں خواتین کا 3طلاق بل کیخلاف مظاہرہ

شیئر: