Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8ٹن وزنی خلائی جہازگرنے سے دنیا کو خطرہ نہیں، چین

بیجنگ..... چین نے اس بات پر زوردیا ہے کہ دنیا میں ایک خلائی اسٹیشن گرنے کے حوالے سے جو خبریں گشت کررہی ہیں ا ن سے لوگوں کو زیادہ متاثر ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ چینی سائنسدان یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اگر 8ٹن وزنی یہ خلائی جہاز زمین پر گرا بھی تو تباہی و بربادی کے بجائے دنیا والوں کو ایک خوبصورت منظر دیکھنے کا موقع دے گا اور لگے گا کہ وہ کہکشاں ٹوٹتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور یہ منظر ایسا ہوگا کہ لوگ اسے برسوں یاد رکھیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 8ٹن وزنی خلائی جہاز تیانگن ون آئندہ اتوار سے پیر کے درمیان کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔ تاہم موسمی تبدیلی اس کے گرنے کے وقت میں کمی بیشی کرسکتی ہے۔ چین کا کہناہے کہ اسے زمین پر گرنے سے قبل ہی تباہ کردیا جانا چاہئے لیکن بالفرض محال یہ گر بھی گیا تو اس سے نقصان نہیں ہوگا ۔ اطلاعات کے مطابق اس خلائی جہاز کو کنٹرول کرنے والا زمینی عملہ زمین کی طرف آنے والے اس جہاز کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ 8وزنی تنانگن ون بنیادی طور پر خلائی لیباریٹری ہے جس کا سائز اسکول بس جتنا ہے۔

شیئر: