Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردوشیریں اور زندہ جاوید زبان ہے، منموہن سنگھ

نئی دہلی ۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے سابق وزیر قانون اشونی کمار کی اردو شاعری  کے مجموعہ کلام ’’احساس و اظہار ‘‘کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہا کہ اردو زبان کو فروغ دینے کیلئے اس کتاب کو دیوناگری خط میں تحریر کیا گیاتاکہ ہندی داں حضرات بھی اردو زبان کی شیرینی سے محظوظ ہوسکیں۔اس موقع پر سابق نائب صدر حامد انصاری نے کہا کہ یہ کتاب’’احساس و اظہار‘‘اردوداں طبقے کیلئے  قابل تقلید ثابت ہوگی۔کتاب کے مصنف اور سابق وزیر اشونی کمار نے کہا کہ یہ کلام پیار ، زندگی ، فلسفہ ، سیاست اور وصال سے متعلق 5ابواب پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -جیٹلی نے کیجریوال اوران کے ساتھیوں کو معاف کردیا

شیئر: