کراچی میں کھیلے گئے پرزیڈنٹ کپ گریڈ ون 2025-26 کے 15ویں میچ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی 253 سالہ تاریخ میں ایک ایسا ناقابلِ یقین باب رقم کر دیا جس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔
سنیچر کو نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) اور سُوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی نے محض 40 رنز کے ہدف کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے 2 رنز سے نہ کہ صرف فتح حاصل کی بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق یہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم نے اتنے کم ہدف کا دفاع کیا ہو۔
مزید پڑھیں
-
آئی سی سی اور بی سی بی آمنے سامنے، ٹی20 ورلڈ کپ پر ڈیڈلاک برقرارNode ID: 899551
میچ میں ایس این جی پی ایل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پی ٹی وی اپنی پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں ایس این جی پی ایل نے 238 رنز سکور کیے اور پہلی اننگز میں 72 رنز کی واضح برتری حاصل کر لی۔
دوسری اننگز میں پی ٹی وی کی بیٹنگ ایک بار پھر مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے محض 40 رنز کا ہدف ملا، جو بظاہر ایک رسمی کارروائی سمجھا جا رہا تھا۔
تاہم یہاں سے میچ نے حیران کن موڑ اختیار کیا جب پی ٹی وی کے بولرز نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے ایس این جی پی ایل کی مضبوط بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر تہس نہس کر دیا۔ ایس این جی پی ایل کی پوری ٹیم صرف 37 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں پی ٹی وی نے صرف دو رنز سے تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔
40 to defend against Ferrari ? No problem !
Proud of you boys #PTVvSNGPL pic.twitter.com/m952pt7hJu— Muhammad Wasim (@MuhammadWasim77) January 17, 2026











