ہنزہ سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنیں منیشا علی اور ملیحہ علی تائیکوانڈو میں اپنی مہارتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ وہ نہ صرف ملکی سطح پر تائیکوانڈو کے مختلف مقابلوں میں میڈلز جیت چکی ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ دیکھیے اُردو نیوز کے نامہ نگار صالح سفیر عباسی کی ڈیجیٹل رپورٹ۔