Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردوں کی نئی فہرست، 139افراد پاکستان سے شامل

واشنگٹن..... اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے دہشت گرد افراد اور ان کی تنظیموں کی ایک مجموعی فہرست تیار کی ہے، جس میں 139 افراد پاکستان سے شامل کئے گئے ہیں۔اس فہرست میں ان لوگوں کی شامل کیا گیا جو پاکستان میں رہتے ہیں۔ یہاں سے کام کرتے ہیں یا پاکستان کے حصے کو استعمال کرنے والے گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں،اقوام متحدہ کی جانب سے اس فہرست میں جو سب سے پہلا نام ہے وہ اسامہ بن لادن کے ظاہری وارث ایمن الظواہری کا ہے اور اقوام متحدہ کے ڈیٹا کا دعویٰ ہے کہ وہ ابھی بھی افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں کہیں چھپا ہوا ہے۔ فہرست میں شامل ان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ چھپے ہوئے ہیں۔اس فہرست میں دوسرا شخص بھی ایک بین الاقوامی دہشت گرد رمزی محمد بن الشیبہ ہے جو یمنی شہری ہے اور انہیں کراچی میں گرفتار کرکے امریکی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔تقریباً ایک درجن سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کو ایک ہی کٹیگری کی فہرست میں شامل کیا گیا جو پاکستان میں گرفتار ہوئے اور انہیں امریکی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔ان میں سے کچھ کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا ۔اس فہرست میںہندوستانی شہری داو¿د ابراہیم کو بھی شامل کیا گیا اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے مطابق ان کے پاس متعدد پاکستانی پاسپورٹس ہیں جو کراچی اور راولپنڈی سے جاری کئے گئے۔
 

شیئر: