لاہور میں ایک بزرگ خاتون کی شکایت پر چھ ماہ سے نہر کنارے گرے ہوئے قدیم برگد کے پیڑ کو محکمہ جنگلات نے دوبارہ اپنی جگہ پر کھڑا کر دیا ہے۔ خاتون کے مطابق یہ درخت 50 سال قبل ان کے شوہر نے لگایا تھا جسے انہوں نے اپنے بچوں کی طرح پالا۔ دیکھیے اُردو نیوز کے نمائندے ادیب یوسفزئی کی ڈیجیٹل رپورٹ۔