Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ کے ذریعے آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

عالمی سیاحتی تنظیم کی جنرل اسمبلی کے موقع پر یہ اقدام کیا گیا ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کے تحت جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے وزارت سیاحت کے تعاون سے اقوم متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایک خصوصی مہر جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کی جنرل اسمبلی کا 26 ویں اجلاس کا آغاز جمعے کو سعودی وزارت سیاحت کی میزبانی میں ریاض میں ہوا ہے۔
رکن ملکوں کے 160 وفود، وزرا، سینیئر عہدیدار، انڈسٹری اور سول سوسائٹی کی شخصیات بین الاقوامی تعاون کی پانچ دہائیوں کا جشن منانے جمع ہوئے ہیں۔

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے مملکت پہنچنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جا رہی ہے۔
واضح رہے سعودی عرب پہلی خلیجی ریاست ہے جو اقوامِ متحدہ کے کسی ذیلی ادارے کی جنرل اسمبلی کی میزبانی کر رہی ہے، جس سے اس کا بین الاقوامی مقام مستحکم ہوتا ہے اور عالمی برادری کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

 

شیئر: