Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کی منتقلی کا فیصلہ

ڈھاکا .... بنگلہ دیش کی حکومت نے جون میں شروع ہونے والے موسمِ برسات سے قبل تقریباً ایک لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق گزشتہ اگست میں میانمار کی مغربی ریاست رکھائن میں روہنگیا عسکریت پسندوں اور وہاں کی سلامتی افواج کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد بھاگ کر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔بہت سے روہنگیا پناہ گزین نشیبی علاقوں یا ڈھلانوں پر لگائے گئے کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکومت مون سون کی بارشوں سے قبل انہیں وہاں سے منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے کیونکہ سیلاب آنے اور مٹی کے تودے گرنے کا سنگین خطرہ ہے۔ 

شیئر: