Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی: عرب شہری میڈیکل انشورنس کمپنیوں سے 6ملین درہم غبن کر کے فرار

    ابوظبی - - - - یہاں کئی میڈیکل انشورنس کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ  ایک عرب شہری 6ملین درہم غبن کر کے فرار ہو گیا۔ ابو ظبی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کئی میڈیکل انشورنس کمپنیوں نے شکایت درج کرائی کہ ایک ہیلتھ سنٹر میں غیر قانونی حیلے بازی کے واقعات ریکارڈ پر آئے تھے دیکھا گیا کہ  ہیلتھ سنٹر میں صحت خدمات فیس کے نام سے پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔ صارفین کو بیوقوف بنایا جا رہا تھا ۔ انشورنس کمپنیوں نے حقیقت حال دریافت کرنے کیلئے ہیلتھ سنٹر سے رجوع کیا اس کی بھنک ملنے پر عرب شہری ابوظبی سے فرار ہو گیا۔ ہیلتھ سنٹر نے اپنے بجٹ سے مذکورہ رقم ادا کر دی اور مفرور ملازم کے خلاف ابو ظبی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔ سنٹر نے الزام لگایا کہ ان کا عرب ملازم خود ساختہ دستاویزات کی مدد سے غیر قانونی طریقے سے فیس وصول کر رہا تھا۔ من گھڑت طبی خدمات کے نام پر پیسے بٹو ر رہا تھا ۔ دوسری جانب ابو ظبی کی عدالت میں ایک ایشیائی کارکن کے مقدمے کی سماعت بھی شرو ع ہو گئی ہے جس میں ٹی وی پروگرام اونچی آواز میں سننے پر اپنے رفیق کار کو دھار دار آلے سے ہلاک کردیا تھا۔ ایشیائی واردات کر کے فرار ہو گیا تھا گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -فیڈریشن آف تلنگانہ آرگنائزیشنز کی جانب سے مولانا نوید افروز کی وداعی تقریب

شیئر: