Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے ریاض اور جنوبی ریحن کی جانب داغے گئے ڈرونز مار گرائے

اس سے قبل مکہ ریجن کی جانب داغے گئے میزائلوں کو تباہ کیا گیا تھا ( فوٹو: ایس پی اے)
عرب اتحاد نے سنیچر کو ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے دو ڈرونز کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ’ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے ڈرونز کو روک کر تباہ کیا گیا۔‘
اس سے قبل عرب اتحاد نے بتایا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو مکہ، جنوبی ریجن اور دیگر علاقوں میں انٹرسیپٹ کرکے تباہ کیا گیا۔
جمعرات کی صبح سعودی سول ڈیفنس نے کہا تھا کہ مکہ ریجن کی جانب داغے گئے دو حوثی بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں روک تباہ کیے جانے سے ملبے کا کچھ حصہ سبوحہ قریہ (گاؤں) میں گرا ہے۔ یہ قریہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ سے محض 30 کلو میٹر دور واقع ہے۔
حکام نے واقعے کے فوری بعد کارروائی کی۔ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کیا۔ جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔

 

شیئر: