Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کی تھکن کیسے دور کریں ‎

آنکھیں قدرت کا  وہ عطیہ  ہیں جن کی بدولت ہم دنیا کے باکمال جلووں کو دیکھ پاتے ہیں ۔ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ آنکھوں کا حسن قائم رکھنے کے لئے ان کی صحت کی حفاظت بھی نہایت ضروری ہے ۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے علاج اور بصارت قائم رکھنے کے لئے خاص  توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ آنکھوں کو سکون فراہم کرنے کے لئے کھیرے کے اوپری حصے  یعنی  کڑوے ٹکڑے کو کاٹ کر الگ کر دیں اور باقی کھیرے کا چھلکا اتار کر اس کے گودے کو کچل کر باریک کر لیں ۔ اس گودے کو دو چھوٹے صاف کپڑوں میں علیحدہ علیحدہ پوٹلی بنا لیں ۔ دونوں پوٹلیوں کو آنکھوں پر رکھ کر آنکھیں بند کر لیں ۔ پندرہ منٹ تک اسی طرح سکون سے لیٹی رہیں اور پھر پوٹلیاں ہٹا کر آنکھیں کھول دیں اور قدرے جھپکائیں ۔ اس عمل سے آنکھوں کو سکون ملے گا ۔
دونوں آنکھوں کو اچھی طرح بند کر لیں لیکن یہ خیال رہے کہ بھنویں آپس میں نہ ملنے پائیں ۔ اب انہیں آہستہ آہستہ زیادہ سے زیادہ کھولنے کی کوشش کریں اس ورزش کو کم از کم دس مرتبہ دہرائیں ۔اگر آپ کے گھر میں قد آدم آئینہ ہے تو اسکے سامنے کھڑے ہو کر اپنے عکس کو دیکھتے ہوئے پلکیں جھپکائیں پانچ منٹ تک مسلسل یہ عمل جاری رکھیں ۔ اس سے نظر کو تقویت ملتی ہے ۔  آنکھوں کی پتلیوں کو پہلے دائیں اور پھر بائیں تیزی سے گھمائیں ۔ پتلیوں کی سمت تبدیل کرتے وقت گردن کا اوپری حصہ بلکل سیدھا اور سخت رکھیں ۔اس کے علاوہ آنکھوں کی تھکاوٹ دور کرنے کے لئے نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک مکس کر کے اس میں روئی بھگو کر آنکھوں پر رکھیں ۔ 
 

شیئر: