Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

واشنگٹن..... فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سے سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیشیوں سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا بلکہ ان کی دولت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز ختم ہونے والی سماعتوں کے بعد امریکی قانون ساز کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرسکے کہ کتنے عرصے میں فیس بک پر کس قسم کی پرائیویسی کے قوانین لاگو کئے جائیں، اس سے ایک روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے پیشی سے قبل مارک زکر برگ نے سوشل نیٹ ورک کے بزنس اور قوانین میں نئی تبدیلیوں کو سپورٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔مارک زکر برگ نے کہا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم پرائیویسی کے حوالے سے انٹرنیٹ فرمز کیلئے کچھ اقدامات کریں لیکن انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ کیا اقدامات کیے جائیں۔اس سے قبل زکر برگ کبھی بھی کانگریس کی سماعت میں پیش نہیں ہوئے لیکن وہ سوالات کے جواب دینے میں کامیاب رہے۔ ڈیموکریٹک نمائندہ ڈیبی ڈینگل نے زکر برگ کے مستقبل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بنیادی باتیں ایسی ہیں جن سے سی ای او واقف نہیں۔
 

شیئر: