Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ھروب کی رپورٹ آن لائن ممکن

ریاض...محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ گھریلو عملے کے ھروب کا اندراج آن لائن کیا جاسکے گا۔ شرط یہ ہے کہ مقیم کااقامہ موثر ہو اور ایک کارکن کے خلاف ایک بار ہی ھروب کا اندراج کیا جاسکے گا۔ اسکی ایک شرط یہ بھی ہے کہ جس کے خلاف ھروب کی رپورٹ درج کرائی جارہی ہے، اس نے خروج نہائی کا ویزہ نہ لیا ہو۔ جوازات کا کہناہے کہ آجر ، ھروب کی رپورٹ درج کرانے کے 15دن کے اندر منسوخ کراسکتا ہے۔ 15دن سے زیادہ گزرنے پر ابشر کے ذریعے یہ کام ممکن نہیں ہوگا۔

شیئر: