Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوپ سے جلی جلد کے لیے فیس ماسک‎

 
ملازمت پیشہ خواتین کے لئے اپنی مصروف روٹین میں سے وقت نکالنا بے حد مشکل ہوتا ہے ۔ اور خاص  طور پر اپنے چہرے اور جلد کی حفاظت اور رنگ و روپ کو نکھار نے کے لیے وقت نکالنا تو گویا  ناممکن محسوس ہوتا ہے ۔ اس صورتحال میں جلد کی قدرتی تازگی کا ختم ہو جانا اور دھوپ کے باعث جلد  کا جل جانا ایک لازمی امر ہے ۔ یہ بات مشاہدے میں عام ہے کہ خواتین کی اکثریت رنگت کو نکھارنے اور دھوپ سے جلی جلد کی سیاہی دور کرنے کے لیے مختلف کریموں اور بلیچ کا استعمال کرتی ہیں ۔ اکثر اوقات مختلف کریموں کے مکسچر کا استعمال بھی دیکھنے میں ملتا ہے ۔ یہ کریمیں  وقتی طور پر  تو  جلد کو صاف کر دیتی  ہیں مگر کچھ عرصے بعد ان کے سائڈ ایفیکٹس ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور جلد  دیگر بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتی ہے ۔ دھوپ  سے جلی رنگت کو نکھارنے کے لئے پھٹکڑی اور گلاب کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔ تھوڑی سی پھٹکڑی کو پیس کر عرق گلاب میں شامل کرلیں اور اس آمیزے کو رات کو سونے سے قبل چہرے پر لگا لیں ۔ رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر منہ دھو لیں ۔ چند ہی دنوں میں واضح فرق محسوس ہو گا . 
 

شیئر: